ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال: بندر بخار سے ہوئی ایک خاتون کی موت

منی پال: بندر بخار سے ہوئی ایک خاتون کی موت

Sun, 03 Mar 2019 12:33:15    S.O. News Service

منی پال3؍مارچ (ایس او نیوز)منی پال کے ایم سی اسپتال میں بندربخار (کیاسانور)کے لئے زیر علاج ایک خاتون کی موت واقع ہوجانے کی اطلاع ملی ہے۔کے ایم سی اسپتال کی طرف سے جاری بلیٹین کے مطابق فوت ہونے والی خاتون کا نام پورنیما(38سال) ہے جوکہ شیموگہ ضلع کے ساگر تعلقہ کی رہنے والی تھی۔

اس خاتون کی ہلاکت کے ساتھ بندر بخار سے مرنے والے شیموگہ ضلع کے باشندوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔ان میں سے چار افراد کی موت منی پال اسپتال میں واقع ہوئی ہے۔

اڈپی ضلع کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر پرشانت بھٹ نے بتایا ہے کہ اڈپی ضلع میں اب تک 202مردہ بندر اور ان کے باقیات دستیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 14مردہ بندروں میں کیاسانور وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔لیکن بندر بخار کی وجہ سے اب تک کسی کی بھی موت واقع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔50 سے زائد مشتبہ مریضوں کے خون کی جانچ کی گئی ہے لیکن کسی کے بھی خون میں کیاسانور وائرس ہونے کا پتہ نہیں چلاہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے ضلع بھر میں اس بیماری کی روک تھام کے تعلق سے بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔


Share: